Live Updates

سینیٹ الیکشن میں بکنے کی کوشش کرنے والے ایم پی ایز کو عمران خان کی وارننگ

اطلاعات ہیں کہ پارٹی کے کچھ اراکین اسمبلی سینیٹ الیکشن کیلئے بکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اگر ایسا ہوا تو پھر کارکن ایسے لوگوں پر دھاوا بولنے سے گریز نہیں کریں گے: عمران خان

muhammad ali محمد علی منگل 20 فروری 2018 21:28

سینیٹ الیکشن میں بکنے کی کوشش کرنے والے ایم پی ایز کو عمران خان کی وارننگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) سینیٹ الیکشن میں بکنے کی کوشش کرنے والے ایم پی ایز کو عمران خان نے وارننگ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ انہیں سینیٹ الیکشن کیلئے 40کروڑ روپے کی پیش کش ہوئی ہے۔ انہیں یہ پیش کش فی امیدوار کیلئے ہوئی ہے، اس لیے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اراکین اسمبلی کو کتنے پیسوں کی پیش کش کی جا رہی ہوگی۔

(جاری ہے)

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ پارٹی کے کچھ اراکین اسمبلی سینیٹ الیکشن کیلئے بکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ عمران خان نے ان اراکین اسمبلی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو پھر کارکن ایسے لوگوں پر دھاوا بولنے سے ہرگز گریز نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے علاوہ حکمراں جماعت ن لیگ کی جانب سے بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے ان کے رہنماوں کو خریدنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جبکہ یہ کام حال ہی میں بلوچستان میں ن لیگ کے وزیراعلی کو برطرف کروا کر کے دکھایا بھی گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات