وفاقی وزیر محمد بلیغ الرحمان سے موریشس کے پاکستان میں ہائی کمشنر رشیدلے سوبادر کی ملاقات ، تعلیم اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 20 فروری 2018 21:35

وفاقی وزیر  محمد بلیغ الرحمان سے موریشس کے پاکستان میں ہائی کمشنر رشیدلے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان سے منگل کو موریشس کے پاکستان میں ہائی کمشنر رشیدلے سوبادر نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے موریشس کے ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران تعلیم اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ موریشس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور افرادی قوت کے لحاظ سے تعاون کے بڑے امکانات پائے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور موریشس کے درمیان بڑے دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیاری تعلیم کو فروغ دینے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی معیار بہتر ہو رہا ہے۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک میں تعلیم کیلئے فنڈز میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور سکولوں میں داخل کرائے جانے والے بچوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور اس طرح ملک میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دوسرے ممالک کے طلباء پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے موریشس کو اپنے طلباء پاکستانی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کی پیشکش بھی کی۔

متعلقہ عنوان :