Live Updates

بشریٰ بی بی آئندہ دنوں میں تحریک انصاف کے سیاسی فیصلوں پر اثر انداز ہوں گی

عمران خان کی اہلیہ کے سیاسی اثر و رسوخ کے باعث تحریک انصاف مزید مشکلات اور تنازعات کا شکار ہوگی: عارف نظامی

muhammad ali محمد علی منگل 20 فروری 2018 21:15

بشریٰ بی بی آئندہ دنوں میں تحریک انصاف کے سیاسی فیصلوں پر اثر انداز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) عارف نظامی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی آئندہ دنوں میں تحریک انصاف کے سیاسی فیصلوں پر اثر انداز ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ہونے والی تیسری شادی پر معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ یہ شادی شاید تحریک انصاف کیلئے نقصان دہ ثابت ہو۔

(جاری ہے)

عمران خان سیاسی فیصلوں کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی رائے پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ جبکہ بشریٰ بی بی آئندہ دنوں میں بھی تحریک انصاف کے سیاسی فیصلوں پر اثر انداز ہوں گی۔عارف نظامی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ کے سیاسی اثر و رسوخ کے باعث تحریک انصاف مزید مشکلات اور تنازعات کا شکار ہوگی۔ آنے والے دن تحریک انصاف کیلئے مشکل ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات