چین پاکستان اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے چین اور بلوچ علیحدگی پسندوں میں خفیہ مذاکرات ہونے کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 فروری 2018 21:07

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے چین اور بلوچ علیحدگی پسندوں ..
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 فروری 2018ء ) :چین پاکستان اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے چین اور بلوچ علیحدگی پسندوں میں خفیہ مذاکرات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ چین اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے درمیان پانچ سال سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین 5 سال سے بھی زائد عرصے سے بلوچ باغیوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی اخبار فنانشل ٹائمز کے ذرائع کے مطابق چینی حکومت بلوچستان میں باغیوں سے براہ راست مذاکرات کررہی ہے۔پاکستانی حکام ان مذاکرات کی تفصیلات سے لاعلم ہیں لیکن انہوں نے چینی سفارتکاروں اور بلوچ باغیوں کے درمیان بات چیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایک پاکستانی اہلکار کا کہنا تھا کہ چین نے اس حوالے سے خاموشی سے بہت پیش رفت کرلی ہےاور یہ اچھابھی ہے کیونکہ آخرکار بلوچستان میں امن قائم ہونے کا فائدہ دونوں کو ہی ہوگا۔چینی حکام نے مذاکرات پر موقف دینے سے انکار کردیا تاہم پاکستان میں چینی سفیر نے حال ہی میں غیر ملکی صحافتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ بلوچ جنگجو سی پیک کے لیے اب خطرہ نہیں رہے۔

متعلقہ عنوان :