Live Updates

اداکارہ میرا کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد

شادی کرناعمران خاں کاحق ہے،اچھی بات ہےعمران خان نےشادی کرلی،اداکارہ میرا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 فروری 2018 20:51

اداکارہ میرا کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 فروری 2018ء ) :اداکارہ میرا نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو شادی کی مبارکباد دے ڈالی۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شادی کرناعمران خاں کاحق ہے،اچھی بات ہےعمران خان نےشادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز سےہر طرف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی کے چرچے ہیں۔

(جاری ہے)

ہر طرف سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ،مخالفین نے بھی تنقید کے نشتر برسائے۔

ایسے میں اداکارہ میرا بھی عمران خان کی شادی کے حق میں میدان میں کود پڑیں۔اداکارہ میرا نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو شادی کی مبارکباد دے ڈالی۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شادی کرناعمران خاں کاحق ہے،اچھی بات ہےعمران خان نےشادی کرلی.یاد رہے کہ اداکارہ میرا بھی عمران خان سے شادی کی خواہشمند رہیں ہیں اور انہیں ماضی میں شادی کی پیشکش بھی کر چکی ہیں۔
اداکارہ میرا کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :