سکھر،بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ایس ڈی اے کی جانب سے کل احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

منگل 20 فروری 2018 21:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) سیپکو کے بڑھتے ہوئے مظالم اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ایس ڈی اے کی جانب سے کل بروز بدھ 21 فروری کو بوقت 12 بجے دوپہر پان منڈی سے گھنٹہ گھر سکھر تک احتجاجی ریلی نیکالی جائے گی۔ اس سلسلے میں سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن ، مولاناعبیداللہ بھٹو، مشرف محمود قادری، غلام مصطفی پھلپوٹو، دوا خان، ڈاکٹر انیس الرحمن، صفیہ بلوچ، رضوان قادری، شاہ محمد انڈھڑ، ڈاکٹر سعید اعوان،اصلاح الدین، آغا محمد اکرم درانی، شریف ڈاڈا،شکیل قریشی، سید ماجد شاہ، ظہیر بھٹی، محمد منیر میمن ، عبدالجبار، حبیب ناصر، عبدالباری انصاری، انیس خان، حسن شہید، رمضان کورائی، صداقت خان، آصف راجپوت و دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ محکمہ سیپکو کے نااہل افسران و اہلکاروں نے جان بوجھ کر بجلی کی گھنٹوں پر مشتمل طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے تنگ و پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، متعدد مرتبہ سیپکو افسران و اہلکاروں سے ملاقاتوں کے باوجود بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ناجائز ڈیڈیکشن بلوں کے اجراء کا خاتمہ نہیں ہوسکا، جس کے باعث ہم مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اختیار کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آج 21 فروری بدھ کے روز پان منڈی سے گھنٹہ گھر چوک تک پر امن احتجاجی ریلی نیکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، قومپرست، تاجر تنظیموں کے رہنما شرکت کرینگے اور شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتجاجی ریلی میں شریک ہوکر سیپکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :