سکھر، بابن شاہ کالونی کے مکین شخص کا اپنے بھائی کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی عد م گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 20 فروری 2018 21:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) پرانہ سکھر کے علاقے بابن شاہ کالونی کے مکین فہیم مرتضی ٰ منگریو نے اپنے بھائی کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی عد م گرفتاری کے خلاف سکھرپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بتایا کہ سکھر کے پولیس افسر اور اہلکاروں نے اس کے بھائی زین العابدین کو بے گناہ گرفتار کر کے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر کے اس کی نعش گھوم کر دی ہے انصاف حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد عدالتی احکامات پر ملوث پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی لیکن پولیس ابتک مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملوث افراد کو گرفتار نہیں کر سکی ہے ملوث اہلکاروں کی جانب سے مجھے کیس واپس لینے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے خدرا مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :