وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سیشن کورٹ میں وکلاء پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی فائرنگ کے واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کر کے 48 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی

منگل 20 فروری 2018 21:27

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سیشن کورٹ میں وکلاء پر فائرنگ کے واقعہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سیشن کورٹ میں وکلاء پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

چار رکنی انکوائری کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ملک ابوبکر خدابخش ہوں گے جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب وقاص نذیر ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا نمائندہ انکوائری کمیٹی کے رکن ہوں گی-کمیٹی فائرنگ کے واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کر کے 48 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کرے گی-کمیٹی سیشن کورٹ کی سیکورٹی کو موثر بنانے کیلئے بھی اپنی سفارشات پیش کرے گی-کمیٹی سیکورٹی اہلکاروں کی غفلت یا کوتاہی کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :