سعودی کمپنیوں سے زبردستی نہیں کی جا سکتی‘پاکستانی حکام
پاکستانی حکام جلد سعودی عرب جا کر پاکستانی مزدوروں کی واپسی کے معاملے پر سعودی حکام سے بات کریں گے ،ْ ڈی جی ویلفیئر وزارت سعودی حکام نے مزدوروں کے واجبات کی ادائیگی کی بھی ضمانت دی ہے ،ْ ساجدمحمود قاضی
منگل 20 فروری 2018 21:27
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکام سارا وقت سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے پاکستانی مزدوروں کی واپسی کا عمل کم سے کم ہو۔
ساجد محمود قاضی نے بتایا کہ سعودی حکام نے بھی ہم سے کہا تھا کہ چونکہ یہ نجی کمپنیاں ہیں اس لیے سعودی حکومت ان پر زبردستی نہیں کر سکتی لیکن یہ ضمانت ضرور دیتے ہیں کہ یہ لوگ بھاگیں گے نہیں اور اپنی مالی حالت بہتر ہوتے ہیں یہ ادائیگیاں کر دیں گے تاہم اس کیلئے وقت کا تعین نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہاکہ سعودی حکام نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومتِ پاکستان چاہے تو ان کمپنیوں کو عدالت میں بھی لے جا سکتی ہے۔ساجد محمود قاضی نے بتایا کہ اسلام آباد آنے والے مظاہرین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اوور سیز کے دفتر آئیں اور ہم انہیں کو سمجھائیں گے کہ معاملات کس طرح حل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے اس دعوے کو بھی رد کیا کہ دیگر ممالک کے لوگوں کو ادائیگیاں کر دی گئی ہیں لیکن صرف پاکستانیوں کو نہیں کی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکام اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان لوگوں کی مدد کی جائے۔ ڈی جی ویلفیئر نے کہا کہ کئی لوگ تنخواہ نہ ملنے کے بعد بھی انہی کمپنیوں کے ساتھ اب بھی کام کررہے ہیں کیونکہ انہیں 20 سال سے زیادہ کام کرنے کے بعد اندازہ ہے کہ ان کے واجبات ادا ہو جائیں گے۔ساجد محمود نے بتایا کہ پچھلی بار بھی جب منسٹر صاحب سعودی عرب گئے تو سعودی حکام نے انہیں بتایا کہ واپس جانے والے لوگ انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور فلپائن اور دیگر ممالک کے بھی تھے لیکن جتنا ردِ عمل پاکستان کے چھ سات ہزار افراد سے ملا ہے اس کی وجہ سے ان پر دباؤ ہے اور کہا کہ وہ تو سوچ رہے ہیں کہ پاکستان سے لیبر کم ہی منگوائی جائے۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ہم وہاں سے ہی لیبر منگواتے ہیں جہاں سے تعاون بہتر ہو۔مزید قومی خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.