فوج اب کبھی بھی سیاست میں مداخلت نہیں کر سکے گی: سابق صدر پرویز مشرف

muhammad ali محمد علی منگل 20 فروری 2018 20:48

فوج اب کبھی بھی سیاست میں مداخلت نہیں کر سکے گی: سابق صدر پرویز مشرف
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ فوج اب کبھی بھی سیاست میں مداخلت نہیں کر سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے ایک دلچسپ دعوی کیا ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ اب ملک کے سیاسی حالات جتنے بھی خراب ہو جائیں لیکن فوج اب کبھی بھی سیاست میں مداخلت نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کا بتانا ہے کہ ماضی میں فوجی قیادت کی جانب سے حکومتیں برطرف کیے جانے کے عمل کی توثیق عدالتوں کی جانب سے کر دی جاتی تھی، تاہم اب خود اعلی عدلیہ نے اس عمل پر پابندی عائد کردی ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ چونکہ سپریم کورٹ نے فوج پر سیاسی عمل میں مداخلت پر پابندی عائد کی ہے، لہذا اب اعلی عدلیہ کو خود ہی حالات سنبھالنے ہوں گے۔ پرویز مشرف نے اعلی عدلیہ کو طویل عرصے کیلئے عبوری حکومت قائم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :