کوئٹہ، جمہوریت کی بحالی میں صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو

کہ صحافی اپنے قلم کی طاقت کے ذریعے کسی بھی واقعہ کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں،وزیراعلی بلوچستان

منگل 20 فروری 2018 21:25

کوئٹہ، جمہوریت کی بحالی میں صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، وزیراعلی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرنا ہو گا میڈیا مسائل کی نشاندہی کرے جلد چمن کا دورہ کرونگا یہ باتیں انہوں نے چمن پریس کلب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں وفد میں چمن پریس کلب کے صدر اخترگلفام جنرل سیکرٹری نورزمان اچکزئی اور سیکرٹری فنانس نعمت اللہ سرحدی شامل تھے وزیراعلی نے کہا کہ صحافی اپنے قلم کی طاقت کے ذریعے کسی بھی واقعہ کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں جمہوریت کی بحالی میں صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، وہ تمام صحافی جن کے قلم سے جمہوریت کو تقویت ملی وہ قابل تحسین ہیں، صحافی برادری ہر اس چیز کی نشاندہی کرے جو ملکی تشخص کو دنیا میں اجاگر کرے انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمارا آئینہ ہے چمن میں میڈیا نے ہمیشہ مثبت رول ادا کیا ہے چمن کو اپنا گھر سمجھتا ہو انہوں نے چمن پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی چمن پریس کلب کا دورہ کرونگا جہاں پریس کلب آونگا جو بھی مسائل درپیش تھے انہیں حل کرانے ہر ممکن کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ چمن پاک افغان سرحد پر واقع ایک اہم سرحدی تجارتی شہر ہے جس کا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں بڑی اہمیت ہے اس موقع پر وزیراعلی نے چمن پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے متعلق پیش کی جانی والی گزارشات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا اور کہا کہ بعض دیگر مسائل کے حل کیلئے چمن آ کر اعلان کرونگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے انجینئر زمرک خان اچکزئی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :