لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے 24 فر وری کو ہونے والے انتحابات میں پولنگ کا عمل شفاف بنانے کے لیے ایل ای ڈیز لگانے کا فیصلہ

منگل 20 فروری 2018 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے 24 فر وری کو ہونے والے انتحابات میں پولنگ کا عمل شفاف بنانے کے لیے ایل ای ڈیز لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا کیمروں اور ایل ای ڈیز کی مدد سے انتحابی عمل کی لائیور مانیٹرنگ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

رواں ماہ ہونے والے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ عمل کی نگرانی بذریعہ ایل ای ڈیز کی جائے گی چیئرمین الیکشن کمیشن راجہ جاوید اقبال کے مطابق انتخابی عمل کے لیے جاوید اقبال آڈیٹوریم، کراچی ہال، کیانی ہال اور سٹڈی روم میں پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جہاں پولنگ کے عمل کے دوران لائیو کیمروں سے کوریج کی جائے گی اور احاطہ عدالت میں ایل ای ڈیز سکرنیں نصب کی جائیں گی کیمروں اور سکرینوں پر انتخابی عمل کی لائیو کوریج سے امیدواراور ان کے حامی وکلا انتخابی عمل کی لائیو مانیٹرنگ کر سکیں گے چیئرمین الیکشن بورڈ کے مطابق ہائیکورٹ بار کے انتخابات بائیو میٹرک اور لائیو کوریج سے انتخابی عمل شفاف بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :