لاہور ہائیکورٹ نے تین شوگر ملز کے علاوہ تما شوگر ملز کو کھولنے اور کسانوں کو 180 فی من ریٹ دینے کا حکم

منگل 20 فروری 2018 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین شوگر ملز کے علاوہ تما شوگر ملز کو کھولنے اور کسانوں کو 180 فی من ریٹ دینے کا حکم دے دیا ہے اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ساجد محمود سیٹھی نے گنے کے سیزن میں شوگر ملز بندش اور کاشتکاروں کو 180 روپے فی من ریٹ نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

درخواستوں میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ گنے سین میں شوگر ملز بند رکھی ہوئی ہیں اور کسانوں کو 180 فی من کی ریٹ سے کم میں ادائیگی کی جا رہی ہے جو کسانوں کا معاشی قتل ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کسانوں کو 180 روپے فی من گنے کی قیمت کی ادائیگی اور شوگر ملیں مالکان کو ملز کھولنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور کین کمشنر پنجاب سے 30 دنوں میں عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔ یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز منتقلی کیس میں تین شوگر ملز کو بند کرنے کا حکم دیا تھا جس سے متعلق مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔

متعلقہ عنوان :