وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سیشن کورٹ میں وکلاء پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی فائرنگ کے واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کر کے 48 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کرے گی

منگل 20 فروری 2018 21:24

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سیشن کورٹ میں وکلاء پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سیشن کورٹ میں وکلاء پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے - چار رکنی انکوائری کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ملک ابوبکر خدابخش ہوں گے جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب وقاص نذیر ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا نمائندہ انکوائری کمیٹی کے رکن ہوں گی-کمیٹی فائرنگ کے واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کر کے 48 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی سیشن کورٹ کی سیکورٹی کو موثر بنانے کیلئے بھی اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی سکیورٹی اہلکاروں کی غفلت یا کوتاہی کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :