راولپنڈی،انسداد دہشت گردی عدالت نے 3 مقدمات کی سماعت ملتوی کرد ی

منگل 20 فروری 2018 21:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج اصغر خان نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 مقدمات کی سماعت ملتوی کردی عدالت نے سی ٹی ڈی کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم عبدالواحد کے خلاف8گواہان کے بیان ریکارڈ کرنے اورتھانہ رتہ امرال کے قتل کیس میں ملزم انس قیوم کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 27فروری جبکہ بارودی مواد کیس میں ملزم غضنفر ندیم کو فرد جرم کی نقول تقسیم کر کے سماعت 23فروری تک ملتوی کردی آئندہ سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی اسی طرح عدالت نے ٹاپ سٹی اسلحہ برآمدگی کیس میں 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مزید گواہوں کو سمن کرتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :