بنوں ، وزیر قومی اتحاد نے حلقہ پی کے 71کیلئے منظور شدہ گیس منصوبے میں ر کائوٹ ڈالنے کی صورت میں تحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی

منگل 20 فروری 2018 21:23

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) وزیر قومی اتحاد نے حلقہ پی کے 71کیلئے منظور شدہ گیس منصوبے میں سیاسی رہنمائوں کی جانب سے ر کائوٹ ڈالنے کی صورت میں تحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی قوم جانتی ہے کہ حلقہ کیلئے گیس منصوبہ کس نے منظور کروایا ہے منصوبے کو متنازعہ نہ بنایا جائے گزشتہ روز منگل میلہ کے مقام پر وزیر قومی اتحاد کے مشران کا ایک احتجاجی جرگہ منعقد ہوا جس میں شوریٰ ممبران و علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جرگہ سے وزیر قومی اتحاد کے صدر رحمت اللہ خان ،جنرل سیکرٹری اختر خان ،امیر شوریٰ حاجی میر زعلی خان ،نور سعادت خان ،بلقیاز خان ،یعقوب خان اور محمد امیر خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں حلقہ پی کے 71کیلئے منظور شدہ گیس منصوبہ ایک قومی منصوبہ ہے جس سے حلقہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن اب یہ خدشہ پایا جا رہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما گیس منصوبے کو سیاسی رسہ کشی کی بھینٹ چڑھانے پر تلے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کی راہ میں رکائوٹ ڈال کر روڑے اٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ پورے وزیر قوم کی دشمنی مول لینے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ حلقہ پی کے 71کیلئے گیس منصوبہ کس نے منظور کراوایا ہے لہذا سیاسی رہنمائوں کو چاہئے کہ وہ اس منصوبے کو متنازعہ نہ بنائے بلکہ اس میں کوئی سیاسی مداخلت نہ کرکے کام جاری رہنے دیا جائے انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی سیاسی جماعت نے مذکورہ گیس منصوبے کو متنازعہ بناکر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اُن کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور آئندہ انتخابات میں اُنہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے

متعلقہ عنوان :