بنوں،پی ٹی آئی اور انصاف سٹوڈنٹس ایف آر بنوںکا ممبر قومی اسمبلی قیصر جمال آفریدی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے آئندہ انتخابات میں قیصر جمال آفریدی کو ٹکٹ دیئے جانے کی مخالفت کر دی

منگل 20 فروری 2018 21:23

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) پی ٹی آئی اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ایف آربنوں ولکی مروت نے ممبر قومی اسمبلی قیصر جمال آفریدی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے مظاہرین نے آئندہ انتخابات میں قیصر جمال آفریدی کو ٹکٹ دیئے جانے کی مخالفت کر دی ترقیاتی فنڈز من پسند افراد کو بیچے ہیں سینٹ انتخابات میں مخالف جماعت جے یو آئی سے گٹھ جوڑ میں مصروف ہیں گزشتہ روز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن آل ایف آرز کے صدر آصف خان وزیر ایف آر لکی کے رہنماء شیرپائو خان ،ایف آر بنوں کے صدر خیال وزیر ،آئی ایس ایف لکی کے صدر یار گل و دیگر نے بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2013کے انتخابات میں پی ٹی آئی ایف آرز کے کارکنوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب کیا تھا کہ ایف آر ز کی پسماندگی کو دور کریں گے لیکن ایم این اے قیصر جمال نے ایف آر ز علاقہ جات کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا وہاں پر تعلیم ،صحت اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہے ایک ایک علاقہ میں درجنوں سکول اور بی ایچ یوز بنائے گئے ہیں جس پر صرف تنخواہیں وصول کی جا رہی ہے مگر تمام تر عمارتوں کو عرصہ سے تالے لگے ہوئے ہیں اس دور جدید میں بھی بچے اور عورتیں دور دراز علاقوں سے ضروریات زندگی کیلئے پانی لانے پر مجبور ہیں انہوں نے ترقیاتی کاموں کی بجائے صر ف اپنوں کو نوازا ہے اور بھاری کمیشن کے عوض من پسند افراد کو ترقیاتی منصوبے دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ قیصر جمال آفریدی پہلے دن سے پارٹی منشور کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے سال 2014میں عمران خان جانب سے اجتماعی استعفیٰ جمع کرنے کے احکامات ملنے پر بھی انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا تھا اور اب بھی سینٹ انتخابات کیلئے جمعیت علماء اسلام کے ایم این اے جمال الدین سے گٹھ جوڑکر رکھی ہے جو کہ پارٹی منشور کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ جب حلقہ سے ممبر قومی اسمبلی کے پاس کسی مسئلے مسائل کے حل کیلئے جاتا ہے تو وہ کھلم کھلا جواب دیتا ہے کہ وہ ووٹ کے ذریعے نہیں بلکہ وہ بھاری رقم خرچ کرکے منتخب ہوا ہے اور انہوں نے پارٹی ٹکٹ بھی خریدا تھا جو کہ پارلیمانی بورڈ کے فیصلے اور ہماری ووٹ کی توہین کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نظام کی تبدیلی کا نعرہ لگایا اسی بنیاد پر ہم ان کے کاروان میں شامل ہوئے ہیں لہذا وہ اپنے پارٹی کارکنوں کے احساسات و جذبات کااحترام کریں اور قیصر جمال آفریدی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کر انکوائری کرائے انہوں نے عمران خان اور پارلیمانی بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ آنے والے انتخابات میں قیصر جمال آفرید ی کی بجائے کسی اور مضبوط اُمیدوار کو ٹکٹ جاری کریں بصورت دیگر ہم انتخابات میں مقابل اُمیدوار کو سپورٹ کریں گے

متعلقہ عنوان :