بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع سبی کی پنجگور میں پارٹی کے سینئر ورکر مرتضیٰ بلوچ کے بہیمانہ قتل کی مذمت،صوبائی حکومت کی نااہلی و ناکامی قرار

منگل 20 فروری 2018 21:23

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع سبی کے ڈپٹی آرگنائزر میاں یوسف نے پنجگور میں پارٹی کے سینئر ورکر مرتضیٰ بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی نااہلی و ناکامی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بلوچ پارٹی کے ایک نڈر اور دلیر ساتھی تھے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی پلیٹ فارم سے پنجگور کے عوام کے حقوق کے حصول کی جدو جہد کی اور ہر فورم پر حق و سچ کا ساتھ دیا ،جبکہ شہید نے ہمیشہ پارٹی میںہراول دستے کا کردارادا کیا ہے لیکن چند جمہوریت اور عوام دشمن عناصر نے ایسے نڈر سیاسی ورکر کا قتل کرکے اپنے بزدالانہ فعل عوام کے سامنے عیاں کیا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کے ورکر ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی بھی مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ حق اور سچ کے جاری اس مشن کو منزل تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ بلوچ کی شہادت کے ذمہ دار وہ قوتیں ہیں جوبلوچستان کے عوام کو پسماندگی کے دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور یہاں کے عوام میں سیاسی شعور و آگاہی کے مخالف ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے ہمیشہ صوبے کے محروم طبقہ کے حقوق کی بات کی ہے اور عوام میں حقوق کے حصول کا شعور اجاگر کیا ہے انہوں نے کہا کہ سرعام پنجگور شہر کے مین چوراہائے پر فائرنگ کرکے مرتضیٰ بلوچ کو شہید کیا گیا اور قاتل دندناتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کی آنکھوں کے سامنے فرار ہو گئے جبکہ تاحال مرتضیٰ بلوچ کے قاتلوںکی عدم گرفتار پنجگور پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور پولیس اور انتظامیہ شہید مرتضیٰ بلوچ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے وگرنہ بی این پی عوامی صوبہ بھر میں احتجاج کے دائرئے کو وسیع کردئے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :