راولپنڈی، چوہدری نثار کے خلاف اراضی کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی

منگل 20 فروری 2018 21:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی کے رخصت پر ہونے کے باعث سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف اراضی کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی گئی مظفر خان وغیرہ نے چوہدری نثار علی خان کے ساتھ چکری روڈ پر 5 کنال10 مرلے اراضی کے تنازع کے بعد اپیل دائر کر رکھی ہے گزشتہ روزسماعت کے موقع پرعدالت کے جج رخصت پر تھے جس پر سماعت کسی کاروائی کے بغیر ملتوی کردی گئی ۔