راولپنڈی، ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 22 مارچ تک ملتوی

منگل 20 فروری 2018 21:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج محمد شیراز کیا نی کے رخصت پر ہونے کے باعث مشہورماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 22 مارچ تک ملتوی کر دی گئی منگل کے روز عدالت کے جج رخصت پر تھے جس وجہ سے کیس کی سماعت ڈیوٹی جج راجہ غضنفر کے روبرو ہوئی تاہم مقدمہ میں نامزد ایان علی بیماری کے باعث جبکہ ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے اس موقع پر عدالت نے ایان علی کی جانب سے حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کسی کاروائی کے بغیر سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :