گورنر سندھ نے ڈی ایچ اے سٹی میں ڈائو یونیورسٹی ہسپتال کا افتتاح کردیا

منگل 20 فروری 2018 21:20

گورنر سندھ نے ڈی ایچ اے سٹی میں ڈائو یونیورسٹی ہسپتال کا افتتاح کردیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں منعقد ایک پُر وقار تقریب میں ڈائو یونیورسٹی ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے ڈی ایچ اے سٹی میں ڈائو یونیورسٹی ہسپتال کی تعمیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال نہ صرف قُرب و جوار کے مقامی افراد کو طبی سہولیات فراہم کرے گا بلکہ مستقبل میں علاقہ کا ایک جدید ہسپتال ثابت ہوگا۔

بعد ازاں ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی نے منصوبے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ گورنرسندھ اور کور کمانڈر کراچی نے ہسپتال میں دستیاب طبی اور تشخیصی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کے معیار کو سراہا۔ افتتاحی تقریب میں معززین شہر سمیت ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹرز اور مہمانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :