کینن فوم چیلنج کپ ،خان سپورٹس نے پنجاب کلب کو 89رنز سے ہرادیا

منگل 20 فروری 2018 21:18

کینن فوم چیلنج کپ ،خان سپورٹس نے پنجاب کلب کو 89رنز سے ہرادیا
لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں خان سپورٹس نے پنجاب کلب کو 89رنز سے شکست دیکر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، ایل آر سی اے اتفاق گراؤنڈ پر خان سپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنائے ،عزیر ناصر نے 80 رنز،زین العابدین 65،ارسل رؤف 37،محمد داؤد27اور فیصل منیر 21رنز بناکر نمایاں رہے ،پنجاب کلب کی طرف سے عثمان نے تین جبکہ عزت خان ،شیرازبٹ ،حنیف اور حمزہ عارف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ،جواب میں پنجاب کلب کی پوری ٹیم 182رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ،شیرازبٹ 57 اورفرقان لطیف 52رنز بناکرنمایاں رہے ،خان سپورٹس کی طرف سے عمرمحمود اور وسیم نے تین تین ،عمر علی نے دو جبکہ فیصل منیر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ،میچ میں عمدہ بلے بازی پر عزیر ناصر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، میچ میںندیم فاروقی اور اشرف بھٹی نے امپائرنگ جبکہ بلال مسعود نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔

متعلقہ عنوان :