تازہ ترین ٹینس رینکنگ، کیرولین وزنائیکی بدستور پہلے نمبر پر براجمان، کویٹووا 11 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل

منگل 20 فروری 2018 21:13

تازہ ترین ٹینس رینکنگ، کیرولین وزنائیکی بدستور پہلے نمبر پر براجمان، ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی کیرولین وزنائیکی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی تازہ ترین ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، قطر اوپن کی چیمپئن پیٹرا کویٹووا 11 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین ڈبلیو ٹی اے رینکنگ کے تحت کیرولین وزنائیکی بدستور سرفہرست ہیں، سیمونا ہالپ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، اسپینش کھلاڑی گربین مگوروزا قطر اوپن فائنل میں شکست کے باوجود ایک سیڑھی چڑھ کر تیسرے نمبر پر آ گئیں، انہوں نے یوکرین کی ایلینا سوتیلانا کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، پلسکووا پانچویں، جلینا چھٹے، کیرولین گارشیا ساتویں، وینس ولیمز آٹھویں اور اینجلیق کربر نویں نمبر پر موجود ہیں، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا 11 درجے چھلانگ لگا کر دسویں نمبر پر آ گئیں، جولیا جارجز تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :