لاہور ، نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنماء حمزہ شہباز کو سینٹ الیکشن کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

جاتی امراء میں مشاورتی اجلاس میں سینٹ الیکشن سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

منگل 20 فروری 2018 21:02

لاہور ، نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنماء حمزہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنماء حمزہ شہباز کو سینٹ الیکشن کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں بتایاگیا ہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز جاتی امراء میں ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ایم این ا ے حمزہ شہباز ،سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر سینئر لیگی رہنمائوں نے شرکت کی مشاورتی اجلاس میں سینٹ کے الیکشن 2018ء سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر سابق وزیراعظم نے حمزہ شہباز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سینٹ کے الیکشن میں حکومتی اراکین اسمبلی پر کڑی نگاہ رکھیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ میاں نواز شریف کو اس قسم کی ہدایات سینٹ الیکشن کے حوالے سے ملنے والی بعض اطلاعات کے پیش نظر دینا پڑیں جن میں مختلف ذرائع سے نواز شریف کو بتایاگیا تھا کہ سینٹ کے الیکشن میں لیگی اراکین اسمبلی ووٹ ڈالتے وقت اپنا فیصلہ بدل سکتے ہیں جس کے پیش نظر نواز شریف نے حمزہ شہباز کو اپنے ہی اراکین اسمبلی پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔