Live Updates

لاہور ،موجودہ حکومت جان بوجھ کر عدلیہ کوغیر محفوظ بنا رہی ہے،فواد چوہدری

ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس حوالے سے حکومت کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے ، رہنماء تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

منگل 20 فروری 2018 20:49

لاہور ،موجودہ حکومت جان بوجھ کر عدلیہ کوغیر محفوظ بنا رہی ہے،فواد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جان بوجھ کر عدلیہ کوغیر محفوظ بنا رہی ہے لیکن ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس حوالے سے حکومت کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے جارحانہ عدلیہ مخالف روئیے سے یہ بات منظر عام پر آگئی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن عدلیہ پر حملے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اس منصوبے کی ماسٹر مائنڈ ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ ناصرف پی ٹی آ ئی بلکہ ساری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ اگر غریب عوام سے ناانصافی کرنے والے بیورو کریٹس کو عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے تو رانا ثناء اللہ کے پیٹ پر کیوں مروڑ اٹھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو بیورو کریسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات