بنوں سٹی پولیس اسٹیشن کے حوالات میں زیرحراست ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا

منگل 20 فروری 2018 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) بنوں سٹی پولیس اسٹیشن کے حوالات میں زیرحراست ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بنوں کے سٹی پولیس اسٹیشن میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ملزم پر اسرار طورپر جاں بحق ہوگیا ،ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردی گئی،اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملزم کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :