پیر حمید الدین سیالوی کی صحت میں بہتری، ڈاکٹرز نے اہل خانہ کوملاقات کی اجازت دیدی

منگل 20 فروری 2018 20:48

پیر حمید الدین سیالوی کی صحت میں بہتری، ڈاکٹرز نے اہل خانہ کوملاقات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) فالج کے حملے کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی چیک اپ کرنے کے بعد اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دیدی ۔ پیر حمید الدین سیالوی نے اہل خانہ سے ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی ۔ ڈاکٹر زکے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کو ابھی مزید چند روز ہسپتال میں زیر علاج رکھا جائے گا۔