عدلیہ شریفوں کی شہنشاہت کی راہ میں آخری رکاوٹ ہے ،ْعمران خان

منگل 20 فروری 2018 20:42

عدلیہ شریفوں کی شہنشاہت کی راہ میں آخری رکاوٹ ہے ،ْعمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ شریفوں کی شہنشاہت کی راہ میں آخری رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت دن رات ادارے مضبوط بنانے میں مصروف ہے وہیں مسلم لیگ (ن) ان ہی اداروں خصوصاً عدلیہ کو نیچا دکھانے میں مصروف ہے کیونکہ عدلیہ شریفوں کی شہنشاہت کی راہ میں آخری رکاوٹ ہے۔