شہبازشریف کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

منگل 20 فروری 2018 20:33

شہبازشریف کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ سالہ بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہید بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی فوج کی بربریت انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بھارتی فوج انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔