سوئی گیس اور فیسیکو سے اداروں اہلکاروں کی ناہلی کی وجہ سے فیصل آباد میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے،حاجی محمد اصغر

منگل 20 فروری 2018 20:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) فیصل آبدچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ا یگزیکٹو ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ حاجی محمد اصغر نے شہر میں بڑھتے ہوئے آشزدگی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس اور فیسیکو سے اداروں اہلکاروں کی ناہلی کی وجہ سے فیصل آباد میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے ، لال ملز چوک ٹاٹابازار اور چوک گھنٹہ گھر کی دکانوں کو لگنے والی آگ سراسر فیسکو اور محکمہ سوئی گیس حکام کی نااہلی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے جس سے تاجر سمیت ایک خاتون کی شہادت بڑا سانحہ ہے ۔

سوئی گیس اور فیسکو ادارے ملازمین حفاظتی آلات کا استعمال ہی نہیں کرتے جس کی وجہ ایسے حادثات پیش آتے ہیں ،شہر ی علاقوں میں آبادی کے اضافے ساتھ ساتھ بجلی اور گیسکے صارفین کی تعداد میں بھی بڑی ہے مگران جیسے اداروں نے سیفٹی و سیکورٹی پر توجہ نہیں، خراب ٹرانسفارمرز کی درستگی ‘لٹکی تاروں اور کھمبوں سمیت کئی فنی خرابیوں دور کرانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چوک گھنٹہ گھر اور ستارہ مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے قیمتی جانوں اور کروڑوں کے نقصان پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحات انتہائی دلخراش ہیں اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کی ذمہ داری ہے اس سانحہ کے لواحقین کی بھرپور امداد کی کرے تاکہ ان کے کچھ دکھوں کا ازالہ ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم متاثرین کے لواحقین کی امداد کے لئے حکومتی سطح بھرپور کوششیں جاری رکھیں انہوں نے کہا کہسیفٹی و سیکورٹی کے ناقص نظام سمیت ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں ۔لہذا شہر کے آٹھواں بازاروں سمیت شہر کی اہم مارکیٹوں میں بجلی کی تاروں کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :