قبائیلی عوام فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام کے سوا دوسرے کسی آپشن کیلئے تیار نہیں،اسد آفریدی ایڈوکیٹ

منگل 20 فروری 2018 20:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) فاٹا سیاسی اتحاد کا اجلاس قومی وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ وطن کور پشاور میں منعقد ہوا جس میں فاٹا سیاسی اتحاد کے صدر اسدآفریدی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری جنگریز خان مہمند،سینئر نائب صدر زر نور آفریدی،نائب صدر شاہ حسین شنواری اور انفارمیشن سیکرٹری اعجاز آفریدی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا سیاسی اتحاد کے صدر اسد آفریدی ایڈوکیٹ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کی تحریک کو تیز کریں گے ہم ملک کی استحکام اور عوام کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ،قبائیلی عوام فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام کے سوا دوسرے کسی آپشن کیلئے تیار نہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت فاٹا میں جمہوری،سیاسی اور آئینی حقوق بحال کرے قبائیلی عوام کے ساتھ مزیدجھوٹ اوردھوکہ بازی نہیں چلے گی۔

انھوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو این ایف سی میں حق دے کر ایف سی آر جیسے کالے قانون سے چھٹکارہ دیا جائے۔اجلاس نے فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قبائیلی عوام اور قبائیلی علاقوں کی بحالی کیلئے ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرکے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک بڑھانے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :