ستر سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے قوم کو غربت اور قرضوں کی زنجیروں میں جکڑ نے کے علاوہ کچھ نہیں دیا،مشتاق احمد خان

جماعت اسلامی قوم کو موروثی سیاستدانوں اور امریکی گھوڑوں سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہے، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

منگل 20 فروری 2018 20:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ستر سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے قوم کو غربت اور قرضوں کی زنجیروں میں جکڑ نے کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ہمارے حکمرانوں سے خیر کی کو ئی توقع نہیںان لٹیروں نے ستر سال میں پاکستانیوں کے نام پر 84 ارب ڈالر کا قرض لیکر بیرون ملک جائیدادیں اور اکاؤنٹ بنائے،جماعت اسلامی قوم کو موروثی سیاستدانوں اور امریکی گھوڑوں سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہے۔

جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے قائم کی گئی اسلامی نظام ہی کرپشن اور حقوق کے غصب کرنے کا توڑ ہے۔ جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنا سکتی ہے کرک ضلع میں گیس ہے نہ بجلی پانی ہے نہ سڑکیں ، ہماری کرک جیسی معدنیات اور وسائل سے بھری خزانہ زمین و وطن جنگ زدہ علاقوں کی تصویر پیش کر رہے ہیں ہماری جنگ ان لٹیروں سے ہے ان سے حقوق چھین لینے کا وقت آگیا ہے عوام2018 ؁ء کے الیکشن کو جماعت اسلامی کیساتھ مل کر دین و وطن کو لوٹنے والے ان درندوں کی ضمانتیں ضبط کرکے ان لٹیروں کو جیلوں میں بند کر دینے کا سال بنادینگے اب ناموس رسالت و ختم نبوتﷺ کے لٹیروں کو بھی گریبانوں سے پکڑ کر نشان عبرت بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میلہ گراؤنڈ نری پنوس کرک میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کرک مولانا تسلیم اقبال ، ضلعی جنرل سیکرٹری ظہور خٹک اورامید وار پی کی41کرنل محمد خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر متعدد خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ عوام ان حکمرانوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈال کر ان کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکالیں جنہوں نے قوم کو صحت ، تعلیم ، ترقی اور قومی عزت سے محروم کیا ، ہماری آزادی گروی رکھی،ہمارے بچوں اور بچیوں کی جان اور عزت کی حفاظت کرنے کی بجائے اپنے مفادات اور ایجنٹوں کو تحفظ فراہم کیا انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کے خلاف تحریک چلانے کا وقت آگیا ہے پاکستان کی یہ نام نہاد سیاسی جماعتیں دراصل پبلک لمیٹڈ کمپنیز ہیں لوگ یہاں منافع کمانے کیلئے سرمایہ کاری کرتے ہیں اور قیادت اپنی نالائق نسلوں کو منتقل کرتے چلے جاتے ہیں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں 343پارٹیوں میں صرف جماعت اسلامی ہی واحد پارٹی ہے جس میں آف شور کمپنیوں والے نہیںہمارے کسی ایم این اے ، ایم پی اے، وزیر، سینیٹر حتیٰ کہ کسی بلدیاتی نمائندے پر بھی کرپشن کا الزام نہیںہمارے بچے امریکہ و یورپ میں نہیں پلتے جماعت اسلامی غریبوں اور عوام کی پارٹی ہے جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی تو ملک میں قر آن و سنت کا نظام قائم کرے گی ہر فرد کو گھر اور ہر بچے کو تعلیم اور ہر نوجوان کو روزگار فراہم کرے گی اور جس کو روزگار نہ مل سکے اس کو لازمی بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا پانچ خطر ناک بیما ریوں کا علاج مفت کیا جائے گا ہر یو سی کی سطح پر کھیل کے میدان بنائے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل نشہ کی لعنت سے محفوظ رہ سکے مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔

متعلقہ عنوان :