3دہائیوں سے کراچی کو جاگیر سمجھنے والوں نے عوام کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا،ایم پی اے سعید غنی

منگل 20 فروری 2018 20:13

3دہائیوں سے کراچی کو جاگیر سمجھنے والوں نے عوام کی بہتری کیلئے کوئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) کراچی شہری ڈھونگیوں اور ڈرامہ بازوں سے تنگ آچکے ہیں‘ 3دہائیوں سے کراچی کو جاگیر سمجھنے والوں نے عوام کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ ممبر سازی مہم پر لوگوں کا جوش چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر یقین کا مظہر ہے۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر ایم پی اے سعید غنی، پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے ضلع شرقی کی جانب سے بہادر آباد چار مینار پر رکنیت سازی کے سلسلے میں قائم کیمپ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی ، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، قائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرحیم، ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت، خالد لطیف، شکیل چوہدری، عابد ستی اور سٹی ایریاز کے عہدیداران ، خواتین اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ28جنوری سے شروع ہونے والی ممبر سازی مہم کراچی سمیت پورے سندھ میں تیزی سے جاری ہے اور جوق در جوق سندھ سمیت پورے پاکستان سے لوگ پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قائم کیمپوں میں نوجوانوں کی بھرپور تعداد اور دلچسپی دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی نوجوانوں کی واحد سیاسی جماعت ہے۔#

متعلقہ عنوان :