کرنسی سمگلنگ کیس میں ملزمہ ایان علی بیماری کے باعث پیش نہ ہو سکیں

منگل 20 فروری 2018 20:11

راولپنڈی۔20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس میں ملزمہ ایان علی بیماری کے باعث پیش نہ ہو سکیں۔ سماعت بائیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج راجہ غضنفر نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزمہ ایان علی بیماری کے باعث پیش نہ ہو سکیں۔ ملزمہ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ بھی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے۔ ملزمہ کی آج کی پیشی پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔ سماعت بائیس مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ ملزمہ ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بدستور برقرار ہیں۔

متعلقہ عنوان :