بینظیر بھٹو قتل کیس,سابق صدر پرویز مشرف کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش

منگل 20 فروری 2018 20:11

بینظیر بھٹو قتل کیس,سابق صدر پرویز مشرف کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات عدالت ..
راولپنڈی۔20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) بینظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایک بینک اکاونٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔ باقی چار اکاونٹس کی تفصیلات اگلی سماعت پر پیش کی جائیں گی۔منگل کے روزسابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جائیداد قرقی کے معاملے پر ایف آئی، اے سی ٹی ڈبلیو کے انسپیکٹر عظمت عدالت میں پیش ہوئے اور پرویز مشرف کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔ انسپکٹر عظمت کا کہنا تھا کہ دبئی اسلامی بینک، نیشنل بینک، حبیب بینک اور حبیب میٹرو بینک کی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ چار بینک اکاونٹس کی تفصیلات آئندہ سماعت پر عدالت میں داخل کرا دی جائیں گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت بیس مارچ تک ملتوی کردی۔