سابق صدر مشرف نے ایم کیو ایم کی سربراہی کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنادیا

ایم کیو ایم پاکستان کا بدترین نا م ہے ،کسی صورت انکی سربراہی قبول نہیں کروں گا،پرویز مشرف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 فروری 2018 20:06

سابق صدر مشرف نے ایم کیو ایم کی سربراہی کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنادیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 فروری 2018ء ):سابق صدر مشرف نے ایم کیو ایم کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کر دیاَ۔سابق صدر مشرف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بدترین نا م ہے ،کسی صورت انکی سربراہی قبول نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی سیاست ایک عرصے تک خبروں کی زینت بنے رہی ہے اور ایسے میں جہاں ایم کیو ایم کی تقسیم کی آوازیں اٹھتی رہی ہیں وہاں اس تقسیم کی پیچھے سابق صدر مشرف کا نام بھی سنائی دیتا رہا ہے۔

سابق صدر مشرف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فاروق ستار میں قیادت کی صلاحیت نہیں ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کا بدترین اور بدنام ترین نام بن چکا ہے ۔ایم کیو ایم کا نام اب تبدیل ہو جانا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ اگر مجھے دعوت بھی دی جائے تب بھی ایم کیو ایم کی سربراہی قبول نہیں کروں گا۔