پاکستان کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے، سکندر مندرو

منگل 20 فروری 2018 20:01

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر مندرو نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اسکی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے ، اس لیے زراعت کے لیے جدید ذرائع ، تحقیق اور ٹیکنالوجی ضروری ہے وہ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام حیدرآباد میں زرعی یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پہلی عالمی ، سوشل سائنسز، انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی، کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی معیشت کا دار و مدار زراعت پر ہے ہمارے یہاں بہترین نہری نظام بھی موجود ہے صوبہ سندھ بھی ایک لہلہاتا ہرا بھرا صوبہ ہے تاہم اب لازمی ہو گیا ہے کہ زراعت کو ترقی دینے کے لیے نئے چیلنجز سے نمٹا جائے جس میں بہترین تحقیق ہے سائنسی بنیادوں پر تحقیق وتعلیم ، نئے ذرائع اور وسائل کا استعمال اور ٹیکنالوجی سے آگاہی اور عام کسان کے لیے اسکا استعمال آسان بنانا ہو گا،, ترکی سے آئے ہو ئے اسکالر ڈاکٹر مصطفی نے کہاکہ اس خطہ کی ترقی کے لیے زراعت کے نظام کو جدید خطوط پر بنانا ہو گا انہوں نے کہاکہ ترکی اور پاکستان کے مثالی تعلقات ہیں زراعت کے شعبہ میں ایک دوسرے سے تعاون بھی جاری ہے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ سندھ زرعی یونیورسٹی تحقیق و سائنس کے شعبہ میں مسلسل قدم بڑھا رہی ہے اگر چہ مذکورہ موضوع پر یہ پہلی عالمی کانفرنس ہے جو دو دن جاری رہے گی تاہم مختلف موضوعات پر ہم دو عالمی کانفرنس پہلے بھی منعقد کراچکے ہیں اور جرمنی کی کراؤن یونیورسٹی سے بھی ایک معاہدہ کے تحت استفادہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ میں 90فیصد ہاری یا کسان جدید ذرائع اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ناواقف ہیں جنہیں ہمیں آگاہ کرنا ہو گا کانفرنس آج بھی جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :