حکومت کراچی میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے اور پانی کے جدید منصوبوں کے لیے کام کر رہی ہے،گورنر سندھ محمد زبیر

منگل 20 فروری 2018 20:01

حکومت کراچی میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے اور پانی کے جدید منصوبوں کے لیے کام کر رہی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے کراچی کا امن بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد کراچی پر توجہ مرکوز کی اور ملک کے اس بڑے معاشی مرکز کے امن کی بحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی میں بلا امتیاز آپریشن شروع کرنے کے لیے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل اختیار فراہم کیا۔ کراچی آپریشن کے حوالے سے ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے بعد کراچی کے لوگوں کی نقل و حرکت اور پانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ مرکوز کرنا درکار تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ میں دراڑ کے بعد کراچی میں سیاسی خلا موجود ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دیہی سندھ کے لیے بہت سے منصوبے شرع کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :