فوارہ چوک کے قریب سابق شوہر نے فائرنگ کر کے رقاصہ بیوی کو قتل کر دیا

منگل 20 فروری 2018 19:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ایبٹ آباد میں فوارہ چوک کے قریب سابق شوہر نے فائرنگ کر کے رقاصہ بیوی کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کو چند روز قبل شوہر نے طلاق دی تھی، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ملک شیراز نے اپنی سابق رقاصہ اہلیہ نور سحر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وقوعہ کی اطلاع پر کینٹ پولیس موقع پر پہنچ آئی اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کی۔ مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :