شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کے شواہد ناکافی ہیں ،ْ وزارت داخلہ کا جواب

منگل 20 فروری 2018 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کے شواہد ناکافی قرار دیدیئے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے چیئرمین نیب کو جوابی خط ارسال کردیاجس میں کہا گیا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئی3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس نے تمام شواہد کا جائزہ لیا ،وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے شواہد ناکام ہیں،سابق وزیراعظم کا نام ای اسی ایل میں ڈالنے کی مزید ٹھوس شواہددیئے جائیں۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا جس میں کہا تھا کہ نیب ریفرنسز اختتام کے قریب ہیں اور ملزم بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں،جس پر ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

متعلقہ عنوان :