Live Updates

مجھ سے شادی سے قبل ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان مبینہ تعلقات قائم ہو چکے تھے ،ْریحام خان

منگل 20 فروری 2018 19:58

مجھ سے شادی سے قبل ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان مبینہ تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ نے کپتان پر ایک مرتبہ پھر الزام لگایا ہے کہ مجھ سے شادی سے قبل ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان مبینہ تعلقات قائم ہو چکے تھے ۔برطانوی اخبار ’دی ٹائمز کو انٹرویو ‘میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھ سے شادی سے قبل ہی بشریٰ بی بی اور عمران خان میں تعلقات قائم ہو چکے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میری شادی سے تقریباً 3 سال قبل سے ہی عمران خان اپنی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی سے رابطے میں تھے جبکہ مجھے علم ہے کہ دونوں یکم جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے تاہم اس کا اعلان بعد میں کیا گیا، بالکل ماضی کی طرح جب عمران خان نے مجھ سے شادی کے دو ماہ بعد دنیا کو ہمارے رشتے کے بارے میں بتایا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریحام نے چونکا دینے والے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرے سابق شوہر ہیں لیکن وہ اپنے افیئرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی کے باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مجھ سے شادی کے دوران بھی عمران افیئرز میں ملوث رہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات