Live Updates

بھابھی کو کے پی کے کا دورہ اور منہ دکھائی کب کروارہے ہیں ‘خاتون صحافی کا عمران خان سے سوال

منگل 20 فروری 2018 19:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے میڈیا سے با ت چیت کے دور ان خاتون صحافی نے شادی پر مبارکباد دی جس پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے با ت چیت کے دور ان جب سوالوں کا سلسلہ شروع ہو اتو اس دوران ایک خاتون صحافی نے عمران خان کو پہلے تو شادی کی مبارک بادی اور ساتھ ہی سوال پوچھا کہ بھابھی کا تعلق تو پنجاب سے ہے تاہم آپ بھابھی کو کے پی کے کا دورہ کب کروا رہے ہیں اور منہ دکھائی کب۔عمران خان اس سوا ل پر مسکرائے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی تو میں نے ان چیزوں کا سوچا ہی نہیں ہے کہ کیا کرناہے ۔بس شکریہ آپ کی مبارک کا ‘‘۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :