جج کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہے ،ْ مولانا فضل الرحمان

جج کی رائے اور فیصلے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے ،ْ سربراہ جے یو آئی کی میڈیا سے گفتگو اب سیاستدانوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے، پھر تو ججوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جائے گا ،ْ

منگل 20 فروری 2018 19:58

جج کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہے ،ْ مولانا فضل الرحمان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے سڑکوں پر نکلنے کے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ جج کی رائے اور فیصلے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، تاہم آپ جج کی حمایت یا مخالفت میں مظاہروں کیلئے نہیں نکل سکتے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اب سیاستدانوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے، پھر تو ججوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جائے گا۔جے یو آئی (ف) کے امیر نے کہا کہ جس شخص کو سیاسی اقدار کا پتہ نہ ہووہ اس قسم کی باتیں کرتاہے۔