Live Updates

عمران خان سے شادی کی افواہوں کا نشانہ بننے والی عائشہ وارثی منظر عام پر آگئیں

muhammad ali محمد علی منگل 20 فروری 2018 19:48

عمران خان سے شادی کی افواہوں کا نشانہ بننے والی عائشہ وارثی منظر عام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) عمران خان سے شادی کی افواہوں کا نشانہ بننے والی عائشہ وارثی منظر عام پر آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عائشہ وارثی نامی خاتون سے شادی کرلی ہے۔ اس موقع پر عائشہ وارثی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

یہ وہ وقت تھا جب عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں تھیں۔ اب عمران خان سے شادی کی افواہوں کا نشانہ بننے والی عائشہ وارثی منظر عام پر آگئی ہیں۔ عائشہ وارثی کا کہنا ہے کہ انہیں ان افواہوں کے باعث شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ عائشہ وارثی کا مزید بتانا ہے کہ وہ گزشتہ برس تحریک انصاف میں شامل ہوئی تھیں۔ جبکہ انہیں عمران خان کی جانب سے کبھی بھی شادی کی پیش کش نہیں کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :