امریکن ایتھلیٹ کرسچین کولمین نے 60 میٹر انڈور دوڑ میں 20 سالہ پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

منگل 20 فروری 2018 19:48

امریکن ایتھلیٹ کرسچین کولمین نے 60 میٹر انڈور دوڑ میں 20 سالہ پرانا عالمی ..
میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) امریکن ایتھلیٹ کرسچین کولمین نے یو ایس انڈور چیمپئن شپ میں 60 میٹر دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 6.34 سیکنڈز میں طے کر کے 20 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، امریکن ایتھلیٹ مورائس نے 1998ئ میں 60 میٹر انڈور دوڑ میں مقررہ فاصلہ 6.39 سیکنڈز میں طے کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا، 2001ئ میں انہوں نے اتنے ہی وقت میں فاصلہ طے کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیو میکسیکو میں منعقدہ یو ایس انڈور چیمپئن شپ میں 60 میٹر دوڑ میں امریکن ایتھلیٹ کرسچین کولمین نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 6.34 سیکنڈز میں طے کر کے نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :