شعیب ملک نے شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

منگل 20 فروری 2018 19:47

شعیب ملک نے شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کی دلچسپ وجہ بتا دی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے نئی فرنچائز ملتان سلطانزکے کپتان شعیب ملک نے مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔

(جاری ہے)

دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر شعیب ملک نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پٹھان کہا گیا ہے لیکن میں آپ کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں نے آ ج تک ایسا پٹھان نہیں دیکھا۔انہوں نے شرارتی انداز میں کراچی کنگزکے شاہد آفریدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید یہی وجہ تھی کہ ہمارے اس لیجنڈ کو پشاور زلمی چھوڑنی پڑی۔

متعلقہ عنوان :