وزیراعظم کی جانب سے ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا اعلان، چوہدری نثار نے مخالفت کردی

muhammad ali محمد علی منگل 20 فروری 2018 19:36

وزیراعظم کی جانب سے ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا اعلان، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) وزیراعظم کی جانب سے ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا اعلان کی چوہدری نثار نے مخالفت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے وزیراعظم کی پالیسی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداروں کے درمیان ٹکراو کے شدید مخالف ہیں۔ چوہدری ںثار نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات بھی کی ہے۔ ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے اسپیکر کیساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کرنے کی پالیسی تباہ کن ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: