سابق وزیراعلی بلوچستان کے مقرر کردہ مشیران ومعاونین کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

منگل 20 فروری 2018 19:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سابق وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے مقرر کردہ مشیران اورمعاونین کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ،سابقہ وزراء اور مشیران اب تک سرکاری گاڑیاں مراعات استعمال کر رہے ہیں ،ذرائع کے مطابق سابقہ دور میں وزیراعلی کی جانب سے مختلف محکموں میں ایڈوائزر اور معاونین مقرر کئے گئے تھے جنہوں نے صوبے کے نو جوانوں کو ملازمتیں دینے کے عیوض بھاری رقوم ایڈوانس ٹوکن کی مد میں حاصل کی تھیں مگر حکومت کی تبدیلی کے بعد مذکورہ افراد نے رقوم واپس کر نے سے بھی انکار کردیا تھا جس کے بعد متاثرین نے مختلف تحقیقاتی اداروں میں شکایات دائر کی تھیں جس پر اداروں نے سابقہ معاونین ، مشیران اورایڈوائزروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں ذرائع نے بتایا کہ سابقہ مشیر ،ایڈوائزر ان اور معاونین نے اب تک سرکاری گاڑیاں اوردیگر مراعات بھی واپس نہیںکیں جبکہ کئی قیمتی گاڑیوں کا سامان بھی نکال لیا گیا ہے دوسری جانب سابقہ وزراء نے بھی سرکاری بنگلے خالی نہیں کئے اور نہ ہی سرکاری گاڑیاں ،سٹاف متعلقہ محکموں کو واپس کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :