کشمیری آزادی اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ،

2018کشمیر کی آزادی کا سال ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے اطلاعات انوارالحق کاکڑکی مختلف وفود سے گفتگو

منگل 20 فروری 2018 19:27

کوئٹہ۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے اطلاعات انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی کے خلاف ہونے والے دشمن کی سازشوں کے خلاف پوری قوم یکجااور متحد ہے، کشمیری آزادی اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ،2018کشمیر کی آزادی کا سال ہے ،یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چمن سے لیکر ڈیرہ بگٹی اور ژوب سے لیکر گوادر تک صوبے بھر کے عوام نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرکے بھارت سے نفرت وبیزاری کاواضح ثبوت دیا ،کشمیریوں نے 70سالوں سے ایک لمحے کے لیے بھی ہندوستان کی غلامی کو قبل نہیں کیا جوکہ آزادی کی نوید ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سول سوسائٹی اور شہریوں کی طرف سے کشمیر کاز کی سفارتی ،اخلاقی اور سیاسی سطح پر غیر متزلز حمایت قابل ستائش ہے اور پاکستان کافعال کردار میں مسئلہ کشمیر کے حل میں معاون ثابت ہوگا،انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ 5فروری کو بلوچستان کے سیاسی وعسکری قیادت اور عوام نے یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں مناکر دنیا کوباور کرایا کہ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں اورمقبوضہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے اور جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر جلد حل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :