محکمہ صحت میں اصلاحات لاکر ڈاکٹر کو ڈیوٹی کا پاپند کرینگے ،خالی آسامیوں پر جلد میرٹ کے مطابق تقرریوں کا عمل مکمل کرلیا جائے گا

صوبائی وزیر صحت میر عبدالماجد ابڑوکی ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو

منگل 20 فروری 2018 19:27

کوئٹہ۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) صوبائی وزیر صحت میر عبدالماجد ابڑو نے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت میں اصلاحات لاکر ڈاکٹر کو ڈیوٹی کا پاپند کرینگے ،خالی آسامیوں پر جلد میرٹ کے مطابق تقرریوں کا عمل مکمل کرلیا جائے گا،یہ بات انہوں نے منگل کو ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،صوبائی وزیر صحت میر عبدالماجد ابڑونے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بلوچستان سے پاکستان مسلم لیگ(ن)،پاکستان مسلم لیگ(ق)اور ہم خیال جماعتوں پر مشتمل اتحاد 6سے 7سینیٹر ز منتخب کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ،وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو عوام کے مسائل کے حل اور صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادو ںپر اقدامات اٹھا رہے ہیں،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کھلی کچہری کے انعقاد سے شہریوں کے مسائل ومشکلات کے خاتمے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اس تسلسل کو آگے بڑھایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے ٹیسٹ کے متعلق بے ضابطگیوں اور میرٹ کی پامالی کے متعلق طلباء وطالبات کا معاملہ بلوچستان ہائی کورٹ میں ہیں ہائی کورٹ جو بھی فیصلہ کریگی محکمہ صحت اور صوبائی حکومت اس پر من وعن عمل درآمد کریگی۔

متعلقہ عنوان :